Islamic News | Muslim Photos of the world | Islamic Wallpapers ... » Urdu News

تاثیر قتل: حراست میں لیے گئے افراد رہ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے مقدمے کی تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لیے جانے والے پنجاب پولیس کی ایلیٹ فورس کے تمام افراد کو اب رہا کردیا گیا ہے۔

پولیس نے اس مقدمے کی تحقیقات کے سلسلے میں تیرہ افراد کو حراست میں لیا تھا جن کا تعلق ایلیٹ فورس سے تھا۔

اس کے علاوہ پولیس نے گونر کے قتل میں ملوث ممتاز قادری کے چار بھائیوں کو بھی حراست میں لیا تھا جنہیں مختلف اوقات میں رہا کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں شامل ایک افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ اس مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں ایلیٹ فورس کے سات اہلکاروں کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اس مقدمے میں اب تک کی تحقیقات میں کسی کی اعانت سامنے نہیں آئی اور پولیس اس مقدمے کا چالان مکمل کر رہی ہے جو آئندہ سماعت پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب کے بیٹے شہریار تاثیر نے مقدمے کے اندارج کے حوالے سے پولیس کو جو درخواست دی ہے اُس میں کہا گیا ہے کہ اُن کے والد کو بعض مذہبی اور سیاسی گروہوں کی اعانت پر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ حساس نوعیت کا معاملہ ہونے کی بنا پر سلمان تاثیر کے قتل کے مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی اور اس ضمن میں ایک درخواست متعلقہ عدالت میں جمع کروادی گئی ہے۔

چوبیس جنوری کو پولیس کی طرف سے اس مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کرنے کی صورت میں ائندہ سماعت کے دوران ملزم پر فرد جُرم عائد کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد اس مقدمے کے گواہوں کو عدالت میں طلب کیا جائے گا۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کسی بھی مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہونے کی صورت میں عدالت ایک ماہ کے اندر فیصلہ کرنے کی پابند ہے۔

اُدھر وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے سلمان تاثیر کے قتل کے حقائق جاننے کے لیے بنائی جانے والی ٹیم نے اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں جمع کروادی ہے ۔

source : bbc.co.uk

’توہین رسالت قانون میں ترمیم نہیں کریں گے‘
پاکستان کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ان کی حکومت توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے۔

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انھوں نے اتوار کے روز مولانا جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلیفون کیا اور انھوں نے اس معاملے پر بات کی۔

انھوں نے کہا کہ ’میں نے پہلے بھی واضع طور پر کہا تھا اور پھر وزیر برائے مذہبی امور نے بھی وضاحت کی تھی کہ حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘

وزیر اعظم گیلانی نے مسلم لیگ سے تعلقات کے بارے میں کہا کہ حزب مخالف کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے قومی اصلاحات کے ایجنڈے پر مکمل طور پر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

نواز شریف نے چار جنوری کو حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے قومی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا تھا تاہم بعد ازاں گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے بعد اس مہلت میں تین دن کی توسیع کر دی گئی تھی۔

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اتوار کی شام کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے میاں نوازشریف کو ٹیلفون کرکے کہا کہ ’جہاں تک قومی ایجنڈا ہے، پورے ملک کے معاملات کے لئے ہے، پورے پاکستان اور تمام قیادت کی سوچ ہے، ہم اس کے بارے میں مثبت ہیں۔‘

وزیر اعظم نے کہا کہ میاں نواز شریف نے کہا کہ ’آپ کے مثبت جواب کے بعد اب یہ جواز پیدا نہیں ہوتا ہے کہ صوبے میں پیپلز پارٹی حکومت میں شامل نہ رہے۔‘

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ کے قائد نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کی وہ صوبے اور مرکز میں ان کی حمایت کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انھوں نے مسلم لیگ ن کی جانب سے اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل کے لئے دیے حکومت کو دیے جانے پنتالیس دن کے الٹی میٹم کا بھی ذکر کیا تو نوازشریف نے انھیں بتایا کہ ’یہ آپ کی نیت پر منحصر ہے۔‘

وزیر اعظم کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ وہ قومی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گی جو حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

’میں میاں نواز شریف کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان کی جو تجاویز ہیں ان پر مکمل طور پر کام کرنے کے لئے تیار ہیں کیوں وہ ملک کے مفاد میں ہیں۔‘

مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما احسن اقبال نے پاکستانی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی جماعت کو امید ہے کہ پینتالیس دن کی مدت میں حکومت نیک نیتی سے اس ایجنڈے پر عمل کرے گی اور پیشرفت دکھائےگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب جبکہ وزیراعظم کی جانب سے مثبت جواب سامنے آیا ہے تو حکومت کو دی جانے والی تین دن کی مہلت کوئی اہمیت باقی نہیں اور نہ ہی اب پیپلز پارٹی سے پنجاب حکومت سے علیحدہ ہونے کو کہا جائے گا۔

خیال رہے کہ چار جنوری کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے حکومت کے سامنے نو نکاتی ایجنڈا پیش کیا تھا اور مثبت جواب نہ ملنے کی صورت میں پہلے مرحلے میں پنجاب میں پیپلز پارٹی کو حکومت سے الگ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نواز شریف نے حکومت کو اس ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے پینتالیس دن کی مہلت دی تھی اور کہا تھا کہ بیس فروری تک مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں نیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

ان مطالبات میں پیٹرولیم کی مصنوعات میں اضافے کو واپس لینے کی بات بھی شامل تھی جس پر حکومت پہلے ہی عمل کر چکی ہے۔

اس کے علاوہ نواز شریف نے یہ بھی مطالبات کیے تھے کہ حکومت وزراء کی تعداد کم کرے، بدعنوان وفاقی وزراء کو فوری طور پر اُن کے عہدے سے ہٹائے اور اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کی تنظیمِ نو بھی کی جائے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ این آر او سمیت تمام عدالتی فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کیا جائے اور ایسا احتساب کمیشن بنایا جائے جو حکومتی دباؤ سے آزاد ہو۔ انھوں نے سابق صدر پرویز مشرف کے احتساب اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق وزیراعلی اکبر بُگٹی کے قتل کی شفاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف نےچینی سکینڈل کے مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کے علاوہ پنجاب بینک، پاکستان سٹیل ملز میں ہونے والی اربوں روپے کی مبینہ بدعنوانی میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی بھی بات کی تھی۔

انھوں نے دفاعی بجٹ میں شفافیت لانے، معاف کیے گئے قرضے واپس لینے اور بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

source : bbc.co.uk

’خاندان کا کوئی تعلق نہیں‘
’جو بھی عمل ہوتا ہے وہ اچھا ہے یا برا وہ میرے رب اور اس کے رسول کی نظر میں اگر اچھا ہے تب اچھا ہے۔ یہ تو اللہ اور اس کے رسول جانیں اور ملک ممتاز صاحب جانیں۔‘

یہ الفاظ ہیں دلپذیر اعوان کے جو پنچاب کے گورنر سلمان تاثیر کے قتل کے الزام میں گرفتار ملک ممتاز قادری کے بھائی ہیں۔

دلپذیر اعوان نے اپنے بھائی کے اقدام کے بارے میں کہا کہ ان کے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ان کے بھائی نے اس بارے میں گھر میں کوئی بات کی۔

’یہ اس کا ذاتی فعل ہے، ذاتی عمل ہے۔ یہ اچھا ہے یا برا ہم فی الحال اس بارے میں کوئی رائے نہیں دے سکتا۔ ہم بعض اوقات ظاہری طور پر اچھا کر رہے ہوتے ہیں۔ لیکن اس میں بھی کہیں نہ کہیں کوتاہیاں ہوتی ہیں۔ کہیں نہ کہیں لغزش ہوتی ہے، کہیں نہ کہیں زیادتی ہوجاتی ہے۔ اس لیے جو بھی عمل ہوتا ہے وہ اچھا ہے یا برا وہ میرے رب اور اس کے رسول کی نظر میں اگر اچھا ہے تب اچھا ہے۔ یہ تو اللہ اور اس کا رسول جانیں اور ملک ممتاز صاحب جانیں۔‘

لیکن دلپذیر کی گفتگو میں کچھ تضاد بھی نظر آیا اور انہوں نے اپنے بھائی کے فعل کا دفاع کرنے کی بھی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بھائی کے فعل پر صرف یہ کہیں گے کہ کوئی بھی مسلمان اپنے دین کو نشانہ بنانا برداشت نہیں کر سکتا ہے۔

پنچاب کے گورنر سلمان تاثیر کو ان کے محافظ پنچاب ایلیٹ فورس کے ملک ممتاز قادری نے چار جنوری کو اسلام آباد میں گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔

ممتاز قادری کے دس بہن بھائی ہیں اور وہ بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔

گورنر کے قتل کے بعد ملک ممتاز قادری کو گرفتار کرلیا گیا اور دلپذیر اعوان سمیت ان کے دیگر بھائیوں اور والد کو بھی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا لیکن بعد میں قادری کے والد اور ان کے بھائیوں کو رہا کر دیا گیا۔

لیکن ان کے ایک چچا زاد بھائی ملک نصیر جو پنچاب ایلیٹ فورس ہی میں ہیں اب بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔

دلپذیر اعوان کا کہنا ہے کہ ان کی حراست کے دوران پولیس کی تحقیقات اسی سوال کے گرد گھومتی رہی کہ آیا ان کے بھائی کا کسی مذہبی تنظیم سے کوئی تعلق رہا ہے۔

دلپذیر کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی یا ان کے خاندان کے کسی بھی فرد کا کسی بھی مذہبی یا سیاسی جماعت سے کبھی بھی کوئی تعلق نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی کا دین کی طرف لگاؤ ہے، وہ نماز کے پابند ہیں اور دینی محفل میں شرکت کرتے رہے ہیں۔

گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے الزام میں گرفتار ممتاز قادری کا گھر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ان کا گھر راولپنڈی کے علاقے مسلم ٹاؤن میں ہے۔

سرکاری اہلکاروں اور صحافیوں کے علاوہ محلے دار، عزیز و اقارب، دوست اور مختلف طبقۂ فکر کے لوگوں کا ممتاز قادری کے گھر پر دن بھر تانتا بندھا رہتا ہے۔ کوئی حقائق جاننے، کوئی ہمدردی تو کوئی حمایت کا اظہار کرنے پہنچ رہا ہے۔

ان ہی لوگوں میں عاصم ستی بھی ہیں، جو پیشے کے لحاظ سے بزنس مین ہیں اور ان کا ممتاز قادری کے خاندان سے قریبی تعلق ہے۔

ستی نےگورنر کے قتل کے واقعہ پر کہا کہ یہ بہت حساس معاملہ ہے اور کوئی بھی مسلمان پیغمبرِ اسلام کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔ ’قادری کی نیت کیا تھی، اللہ نے ان سے کام لینا تھا، یہ اللہ ہی جانتا ہے۔‘

نجی کمپنی کے ملازم ممتاز قادری کے محلے دار محسن نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے لیکن پاکستان میں قانون کہاں ہے؟ گورنر کے بیان پر حکومت کو کوئی کارروائی کرنی چاہیے تھی جو نہیں کی گئی۔ یہ کس کا فرض تھا کہ ان سے پوچھتے کہ انہوں نے

(گورنر) قانون توڑا ہے؟‘

(ممتاز قادری کے بھائی دلپذیر)

محلے کے ایک اور رہائشی محمد ریاض، جن کی تعلیم پرائمری ہے، کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں ناموس رسالت کے معاملے پر احتجاج ہو رہا تھا اور پڑھے لکھے لوگوں، دانشوروں اور حکومت کو پہلے ہی اس کا کوئی ازالہ کرنا چاہیے تھا۔ ’اگر بروقت کوئی اقدام کیا جاتا تو یہ واقع پیش نہ آتا۔‘

کالج کے طالب علم حمزہ طارق نے کہا کہ وہ قادری کے فعل کی حمایت کرتے ہیں اور کوئی بھی مسلمان پیغمرِ اسلام کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔ ملک ممتاز قادری کے گھر کے باہر اور بھی ایسے افراد نظر آئے جو قادری کے خاندان والوں سے ممتاز قادری کے فعل کی کھل کر حمایت کرنے کا مشورہ دے رہے تھے۔

source : bbc.co.uk