’نیشنل بینک کے صدر کی تعیناتی غیر آئینی‘

پاکستان کی سپریم کورٹ نے نیشنل بینک کے صدر علی رضا کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اُنہیں فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا سپریم کورٹ بلڈنگ فائل فوٹوہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نیشنل بینک کے صدر علی رضا کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر مختصر فیصلہ سُناتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے لیے دس اپریل سنہ دوہزار دس کو جاری کیا جانے والا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے۔

واضح رہے کہ علی رضا کی تقرری کے خلاف نیشنل بینک کے متعدد ملازمین نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

ان درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ علی رضا نے اپنی مدتِ ملازمت کو بڑھانے کے لیے نہ صرف اپنا اثرو رسوخ استعمال کیا بلکہ بعض افراد کو قوائد وضوابط سے ہٹ کر قرصے بھی دیے تھے۔

نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق درخواستوں میں کہا گیا تھا کہ علی رضا نے بطور نیشنل بینک کے سربراہ کے اربوں روپے کے قرضے معاف کیے ہیں۔

ان درخواستوں کے حق میں دلائل دیتے ہوئے درخواست گُزاروں کے وکیل منظور قادر کا کہنا تھا کہ ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے علی رضا کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی جاتی رہی۔

اُنہوں نے کہا کہ سابق فوجی آمر پرویز مشرف کے دور میں بھی اُنہیں بطور صدر نیشنل بینک کے ملازمت میں توسیع ملتی رہی، اس کے علاوہ اُنہیں موجودہ حکومت میں قومی اسمبلی سے پاس کیے گئے فنانس بل کے تحت بھی مدتِ ملازمت میں توسیع ملی۔

منظور قادر کا کہنا تھا کہ اس بل میں سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد سترہ سے بڑھا کر اُنتیس کرنے کے بارے میں بھی کہا گیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اکتیس جولائی سنہ دوہزار نو کو اپنے فیصلے میں اس معاملے کو کالعدم قرار دیا ہے۔ منظور قادر کا کہنا تھا کہ علی رضا علی کی مدتِ ملازمت میں آخری مرتبہ توسیع دس اپریل سنہ دوہزار دس کو کی گئی تھی۔

علی رضا کے وکلاء نے اِن الزامات کی ترید کی کہ اُن کے مؤکل نے سیاسی بنیادوں پر کروڑوں روپے کے قرضے معاف کیے۔

اُنہوں نے کہا کہ علی رضا کی مدتِ ملازمت میں توسیع قانون کے مطابق ہے۔

سماعت کے دوران بینچ میں شامل جسٹس خلیل الرحمن رمدے کا کہنا تھا کہ علی رضا میں ایسی کونسی صلاحیتیں ہیں جن کی بنا پر اُنہیں سابق اور موجودہ حکومت نے ملازمت میں توسیع دی ہے۔

source : bbc.co.uk

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: