An online Muslim photo & wallpapers. Islamic wallpapers, latest news & updates.
Islamic Wallpapers
Filed under: Urdu News — admin     3:12 pm January 10, 2011

پاکستان میں حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ میجر جنرل ریٹائرڈ نصیر اللہ بابر تراسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں

پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق نصیر اللہ بابر گزشتہ کچھ عرصے سے فالج کے عارضے میں مبتلا تھے اور پشاور میں فوجی ہسپتال سی ایچ ایم میں زیرِ علاج تھے جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔

نصیر اللہ بابر کی بیٹی شہلا بابر نے سرکاری ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال پہلے ان پر فالج کا حملہ ہوا تھا۔ ’ اتوار کو سانس کی تکلیف کی وجہ سے سی ایم ایچ منتقل کیا جہاں اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو ان کا انتقال ہو گیا۔‘

نصیر اللہ بابر کی نمازِ جنازہ پیر کو نوشہرہ کے علاقے پیر پیائی میں ادا کی جائے گی۔

نصیر اللہ بابر سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں سنہ انیس سو پچھہتر سے ستتر تک صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے دوسرے دور اقتدار میں وفاقی وزیر داخلہ تھے۔

وہ سنہ انیس سو تیرانوے کے انتخاب میں نوشہرہ سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

نصیر اللہ بابر سال دو ہزار سات میں پارٹی کی پالیسیوں سے اختلافات کی بنا پر جماعت سے الگ ہو گئے تھے۔

نصیر اللہ بابر پیپلز پارٹی کے دوسرے دور حکومت میں کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف متنازعہ آپریشن میں ملوث تھے جب کہ مبینہ طور پر طالبان کو بنانے میں بھی ان کا کردار تھا۔

source : bbc.co.uk

No Comments »

No comments yet.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URL

Leave a comment


Islamic Wallpapers
We are Hiring
Join Community, Make Friends
Latest News
Urdu News
Hindi News
Kalima Shahada mentioned in Quran
Stories of Sahabah
Popular Quran Quotes
Random 40 Hadith
Modern Muslim Women & Challenges
Marriage & family in Islam
Muslim Women World
Health, Beauty and Islam
Latest Posts
Muslim Women Rights In Islam
Random Photo
  • 11
Share
Sponsored Links
  1. Surat Web Design
  2. Web Desgin Company
  3. Hindu Blog
Most Popular Video
Facebook Like
Recent Comment
Copyright © 2022 islamicblog.co.in All Rights Reserved.
POWERED BY : SUHANASOFT