An online Muslim photo & wallpapers. Islamic wallpapers, latest news & updates.
Islamic Wallpapers
ad-banner
Allah-and-Mohammad.1
Allah-and-Mohammad-6

میں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہنے والے بہت سوں کو سلمان تاثیر بطور گورنر پنجاب تو قبول تھے لیکن بطور ایک مقتول قبول نہیں ہیں۔سلمان تاثیر آسیہ بی بی کے ہمراہ

میڈیا اور عوام جو مقتول سلمان تاثیر کی پنجاب حکومت سے نوک جھونک تو مزے لے لے کر سنتے سناتے تھے، اب ان کے قاتل کو قاتل کہتے ہوئے گھبرا رہے ہیں۔

اور پاکستان کے ’جمہوریت پسند‘ وکلاء جو ایک آمر کے خلاف ایسے اٹھے کہ اسے ملک سے بھگا کر ہی دم لیا، بغلیں بجاتے ہوئے ایک قاتل کو کمرۂ عدالت کے باہر ہار پہنا رہے ہیں۔ کیا قادری نے ایک جمہوری حکومت کے جمہوری سیاستدان کا قتل نہیں کیا؟

تو پھر لوگ چپ کیوں ہیں۔ یہ کیا اگر مگر ہے۔ سلمان تاثیر کا جرم کیا تھا۔ صرف یہ کہ انہوں نے ایک ایسی مظلوم عورت کے لیے آواز اٹھائی جس کے لیے کوئی بھی کچھ کرنے سے کترا رہا تھا۔ مقتول گورنر نے آخر ایسا کیا کیا۔ ضیا دور میں جو توہینِ رسالت کا قانون بنایا گیا تھا وہ بھی تو سیاستدانوں نے ہی بنایا تھا اور اس کے بعد اس میں جو ترامیم ہوتی رہی ہیں وہ بھی سیاستدان ہی کرتے رہے ہیں۔ تو آخر اگر گورنر نے اس پر تنقید کی بھی تھی تو انہوں نے کون سی حد پار کر لی تھی۔ ہم سب کو معلوم ہے کہ اس قانون کا کس طرح غلط استعمال ہوتا رہا ہے۔ کبھی اسے جائیداد ہتھیانے کے لیے استعمال کیا گیا تو کبھی پیسے کے لین دین میں۔ کبھی بچوں کی لڑائی کے بعد پیغمبرِ اسلام کی شان میں گستاخی کا الزام لگایا گیا تو کبھی غیر مسلموں کو محلے سے نکالنے کے لیے۔ممتاز حسین قادری

ایک اندازے کے مطابق انیس سو چھیاسی سے لے کر اب تک تقریباً سات سو سے زائد افراد پر توہینِ رسالت کے مقدمات بنائے گئے ہیں۔ ان میں سے کئی ایک کو نام نہاد مذہبی انتہا پسندوں نے سزا سنائے جانے سے پہلے ہی قتل کر دیا۔ کئی ایسے واقعات ہیں جہاں مشتعل ہجوم نے لوگوں کو یہ کہہ کر قتل کیا اور ان کے گھر جلائے کہ وہ توہینِ رسالت کے مرتکب ہیں۔ عدالتیں یہ سب کچھ دیکھتی رہیں اور معزز جج صاحبان جو ہر بات پر ’از خود نوٹس‘ لیتے رہتے ہیں چپ رہے اور قانون کے غلط استعمال کے خلاف کوئی بلند آواز ناراضگی کا اظہار نہیں کیا۔

بہت کم لوگ پاکستان کے قانون پی پی سی 153 اے (a) کا ذکر کرتے ہیں جس کے تحت مذہب، نسل، جائے پیدائش، شہریت، زبان یا اس طرح کی کسی چیز کی بنیاد پر نفرت پھیلاتے یا پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو پانچ سال تک سزا ہو سکتی ہے۔

آخر کتنے لوگوں کو اس زمرے میں سزا سنائی گئی ہے۔

میرے خیال میں توہینِ رسالت کے علاوہ شاید ہی کوئی ایسا مقدمہ ہو کہ جس میں پولیس تھانے میں محرر کی طرف سے لکھی گئی ایف آئی آر کو صحیفے کی طرح یا کم از کم اتنی آسانی سے تسلیم کر لیا جاتا ہو۔ اس لیے شاید سلمان تاثیر اور ان جیسے بہت سے دوسرے اس قانون میں ترمیم کا کہتے رہے ہیں۔ یہ ترمیم پولیس کے اس قسم کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کرنے کے طریقۂ کار سے لے کر مقدمے کی آزادانہ کارروائی تک ممکن ہے۔

دکھ کی بات یہ ہے کہ پنجاب کے گورنر کے قتل کے لیے بھی وہی عذر پیش کیا جا رہا ہے کہ جس کے خلاف وہ خود بات کرتے رہے ہیں۔ وہ یہ کہ توہینِ رسالت کے قانون کا لوگ غلط استعمال کرتے ہیں اور اپنے کوئی ’پرانے سکور‘ برابر کرنے کے لیے لوگوں پر جھوٹے مقدمات کرواتے ہیں۔

قادری ایک قاتل ہے اور اسے قاتل ہی کہنا چاہیے۔ اسے ہار پہنانے سے اس کا جرم تو کم نہیں ہوگا لیکن وہ لوگ شریکِ جرم ضرور سمجھے جانے چاہئیں جو ایسا کر رہے ہیں۔ ویسے پاکستان کا ہر قاتل یہ طریقہ ضرور استعمال کر سکتا ہے کیونکہ جب تک اس قانون کا استعمال اس طرح ہوتا رہے گا قاتلوں کو اس کی آڑ میں ’محفوظ پناہ‘ گاہ ملتی رہے گی۔

اب ذرا کوئی جا کے دیکھے تو کہ آسیہ بی بی کا کیا حال ہے۔

قادری نے سلمان تاثیر کے ساتھ اسے بھی تو مار دیا ہے۔

source : bbc.co.uk

No Comments »

No comments yet.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URL

Leave a comment

Islamic Wallpapers
Random hadith
    Picture of the day
    Happy Milad un Nabi to all the visitor and your family. All bless you in this holy day. Amin...Read More
    Mohammad(s.a.w) Family Tree
    Download Quran
    Latest News
    Doug Saunders may be on his way to becoming the most important journalist in the...
    In November 2007 Rohingya refugee Ali Ashraf paid dubious agents in Bangladesh's...
    One of the best kept secrets currently in the western world is the humanitarian ...
    For the umpteenth time I go and check out my Eid clothes hanging in the wardrobe...
    JAKARTA As Indonesia shifts from a month of fasting during Ramadan to a weeklon...
    OIC Mecca Summit  17/08/12
    Simmering Rebellion in Saudi ArabiaThroughout Islamic history Shias beginning wi...
    Urdu News
    Hindi News
    Islamic Video
    Kalima Shahada mentioned in Quran
    Stories of Sahabah
    Popular Quran Quotes
    Random 40 Hadith
    Modern Muslim Women & Challenges
    Marriage & family in Islam
    Health, Beauty and Islam
    Newsletter Sign Up
    Muslim Women Rights In Islam
    Share
    Bookmark and Share
    Facebook Like
    American Muslim News
    Middle East Muslim News
    European Muslim News
    UK Muslim News
    Asian Muslim News
    About Muslim Wallpapers
    Islamic Blog is a Muslim Informational website where you can find latest Islamic news. Latest Islamic videos and photos. You will get here also information about the illustrious companions of Mohammad S.A.W. We have collected information from different sources of books and internet. If you want to download Islamic Wallpapers , you can also find several Islamic Muslim Photos and wallpapers.
    Copyright © 2022 islamicblog.co.in All Rights Reserved.
    Designed By : Web Designer