An online Muslim photo & wallpapers. Islamic wallpapers, latest news & updates.
Random Quran quotes
Quran Quote :

Your Allah is one Allah. There is no god save Him; Most Beneficent, the Merciful.        (Baqarah-163)

  View All
Random Hadith
Hadith Quote : Narrated 'Abdullah bin 'Amr: The Prophet said, "Wh   View All
Islamic Wallpapers

کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں عوامی نیشنل پارٹی کے تین کارکن ہلاک ہوئے ہیں۔ اے این پی تنظیم کا کہنا ہے کہ رواں ماہ میں ان کے سات کارکنوں اور ہمدروں کو قتل کیا گیا ہے۔

گلستان جوہر پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کی دوپہر کو پہلوان گوٹھ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شاہد غنی نامی شخص ہلاک ہوگئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان قادر خان نے بی بی سی کو بتایا کہ شاہد غنی ان کے کارکن تھے اور گزشتہ رات ہلاک ہونے والے دو کارکنوں کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ انہیں ٹارگٹ کیاگیا۔

اس سے قبل پہلوان گوٹھ کے ہی علاقے میں گزشتہ شب فائرنگ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت خیال نذیر اور سلیم خان کے نام سے ہوئی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کا کہنا ہے کہ دونوں ان کے کارکن تھے۔

کراچی سے بی بی سی کے نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق ان ہلاکتوں کے بعد علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا اور علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔

ایس پی گلستان جوہر نعیم شیخ نے ہلاکتوں کی وجہ سیاسی کشیدگی بتائی ہے۔’علاقے کی دو سیاسی جماعتیں اپنی چودہراہٹ قائم رکھنا چاہتی ہیں جس کے باعث یہ واقعات پیش آرہے ہیں۔‘

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی علاقے میں آپریشن کیا جائےگا تاہم اس آپریشن کی تاریخ اور تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان قادر خان کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر میں رواں ماہ میں ان کے سات کارکنوں کو قتل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے یہ صورتحال جاری ہے اور جنگ اس بنیاد پر ہو رہی ہے کہ عوامی نینشل پارٹی کیوں اس علاقے میں داخل ہو رہی ہے اور وہ اپنے دفتار یہاں کیوں کھول رہی ہے ۔

قادر خان کے مطابق پہلے اے این پی کو صرف ندی نالوں پر رہنے والے لوگوں کی جماعت تصور کیا جاتا تھا مگر بارہ مئی دو ہزار سات کے واقعات کے بعد پشتونوں میں یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ انہیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا چاہیے۔

انہوں نے کسی بھی پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کیا اور کہا کہ ان کی کارکنوں کو ہدایت ہے کہ وہ باچا خان کے امن کے پیغام پر عمل پیرا رہیں۔

source : bbc.co.uk

No Comments »

No comments yet.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URL

Leave a comment

Islamic Wallpapers
Newsletter Sign Up
Latest News
Urdu News
Hindi News
Kalima Shahada mentioned in Quran
Stories of Sahabah
Popular Quran Quotes
Random 40 Hadith
Modern Muslim Women & Challenges
Marriage & family in Islam
Muslim Women World
Health, Beauty and Islam
Latest Posts
Muslim Women Rights In Islam
Random Photo
  • muslim_family_sudan
Share
Bookmark and Share
Sponsored Links
  1. Surat Web Design
  2. Web Desgin Company
  3. kolkata Web Design Company
Most Popular Video
Facebook Like
Recent Comment
Copyright © 2022 islamicblog.co.in All Rights Reserved.
POWERED BY : SUHANASOFT