An online Muslim photo & wallpapers. Islamic wallpapers, latest news & updates.
Random Quran quotes
Quran Quote : Maketh he the gods One Allah?   (Saad-5)   View All
Random Hadith
Hadith Quote : Narrated 'Aisha: The wives of the Prophet used to   View All
Islamic Wallpapers

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو میں نامعلوم افراد نے لیویز فورس کی ایک خاتون ہیڈ کانسٹیبل کے مکان پر حملہ کرکے دو بیٹوں، بیٹیوں اور بہو سمیت چھ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

یہ واقعہ ہنگو میں ٹل تحصیل کے گاؤں توت کس میں جمعہ اور جمرات کی درمیانی شب پیش آیا۔

ٹل پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ہیڈ کانسٹیبل شمشاد بیگم کے مکان پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں شماد بیگم، اُن کے دو بیٹے، دو بیٹیاں اور ایک بہو ہلاک جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شمشاد بیگم کے گھر کو پہلے بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جب نامعلوم افراد نے اُن کے مکان کے قریب بم نصب کر دیے تھے جنھیں پولیس نے پھٹنے سے پہلے ناکارہ بنا دیا تھا۔

فائل فوٹونامہ نگار عزیز اللہ خان کے مطابق ٹل پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ شمشاد بیگم کا تعلق بنوں سے تھا اور وہ اپنی نوکری کی خاطر ٹل میں رہائش پذیر تھیں اور اِن دنوں انھیں چطپری پھاٹک پر تعینات کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لیڈی ہیڈ کانسٹیبل کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں کہ وہ یہ نوکری چھوڑ دیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے میں کون ملوث ہے اور اس بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔

source : bbc.co.uk

No Comments »

No comments yet.

RSS feed for comments on this post. TrackBack URL

Leave a comment

Islamic Wallpapers
Newsletter Sign Up
Latest News
Urdu News
Hindi News
Kalima Shahada mentioned in Quran
Stories of Sahabah
Popular Quran Quotes
Random 40 Hadith
Modern Muslim Women & Challenges
Marriage & family in Islam
Muslim Women World
Health, Beauty and Islam
Latest Posts
Muslim Women Rights In Islam
Random Photo
Share
Bookmark and Share
Sponsored Links
  1. Surat Web Design
  2. Web Desgin Company
  3. kolkata Web Design Company
Most Popular Video
Facebook Like
Recent Comment
Copyright © 2022 islamicblog.co.in All Rights Reserved.
POWERED BY : SUHANASOFT